اطالوی شہر ’لوکا‘ میں ترقی یافتہ ممالک کے جی سیون گروپ کے وزرائے خارجہ کا اجلاس شروع ہو گیا ہے۔ پہلے دن کی کارروائی میں شام اور روس پر پابندیاں عائد کرنے کے معاملے پر تبادلہٴ خیال کیا گیا۔
برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن کاکہنا ہے کہ شامی اور روسی فوج کے اعلیٰ عہدیداروں پر پابندیاں عائد کرنے کے امکانات پر غور کیا جا رہا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کے مطابق ان کا ملک دنیا کے ہر خطے میں بے قصور افراد کو تحفظ فراہم کرے گا۔ دو روزہ اجلاس میں برطانیہ، جرمنی، امریکا، فرانس، کینیڈا، اٹلی، جاپان اور امریکا کے وزرائے خارجہ شریک ہیں۔