کشتی پر چار سو سے زائد تارکین وطن سوار، ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے
روم (یس اُردو) مصر سے اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی ، کشتی پر چار سو سے زیادہ تارکین وطن سوار تھے ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ کشتی اس وقت بحیرہ روم میں ڈوب گئی جب غیر قانونی طریقے سے مصر کے راستے اٹلی جا رہی تھی ۔ کشتی پر چار سو سے زائد تارکین وطن سوار تھے ۔ تارکین وطن کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ تارکین وطن میں سب سے زیادہ تعداد صومالیہ کے شہریوں کی ہے