اٹلی میں شرح پیدائش میں اضافے کی مہم کوتنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔حکومت نے22 ستمبر کو شرح پیدائش میں اضافے کا دن منانے کا اعلان کیا ہے۔روم میں مہم کے ذریعے لوگوں کو ترغیب دی جارہی ہے کہ شرح پیدائش میں اضافہ کیا جائے۔مہم پر تنقید کرنے والوں کا کہنا ہے کہ بچوں کی پرورش کیلئے ملازمت پیشہ خواتین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی تعاون نہیں کیا جاتااورنہ چائلڈ کیئر کیلیے کسی قسم کے اقدامات کیےگئے ہیں۔سال 2015 میں اٹلی میں 4 لاکھ 88 ہزار بچوں کی پیدائش ہوئی تھی جو یورپ میں سب سے کم شرح پیدائش ہے۔