بزرگ سیاستداں جاوید ہاشمی کہتے ہیں کہ الیکشن ملتوی کرانے والے جمہوریت کے لیے خطرہ ہیں، حکومت کا 5سال پورے کرنا بہت بڑی بات ہے۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش ہوئے اس موقع پر سینئر سیاستداں جاوید ہاشمی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
میڈیا سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ ہر روز حکومت ختم ہونے کی پیش گوئیاں کی جا رہی تھیں، میں نواز شریف کو آج مبارک دینے آیا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت پسندوں نے میاں صاحب کے ساتھ مل کر جنگ لڑی، میاں نواز شریف ووٹ کو عزت دینے کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے ۔
جاوید ہاشمی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر مستقبل میں کسی نے ووٹ کو عزت نہ دی تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ وہ جمہوریت کے خلاف ہے۔