یس اردو نیوز کی ٹیم میں یوم آزادی کے پر مسرت موقع پر خوشگوار اضافہ ،ملک کے ممتاز صحافی ومایہ ناز قانون دان اور سابق ایم این اے اصغر علی مبارک ایڈووکیٹ آج سے یس اردو نیوز ٹیم کا حصہ بن گئے
اسلام آباد(یس اردو نیوز) یس اردو نیوز کی ٹیم میں یوم آزادی کے پر مسرت موقع پر خوشگوار اضافہ ، ملک کے مایہ ناز قانون دان سابق ایم پی اے اور ڈیلی میل انٹر نیشنل کے سینئر نیوز انالسٹ اصغر علی مبارک آج سے باقاعدہ یس اردو نیوز ٹیم کا حصہ بن گئے ، وہ سینئر تجزیہ نگار اور کالم نگار کے طور پر فرائض انجام دیں گے، یس اردو نیوز کے ایڈیٹر سید حسنین کاظمی سے راولپنڈی میں ملاقات کے دوران اصغر علی مبارک صاحب نے کام کاآغاز کیا اور بہت
سے ایشوز پر اپنی قیمتی رائے کا اظہار کیا اور آج سے ہی یس اردو نیوز میں اپنے تجزیات اور تجربات کی بنا پرتکنیکی تحاریر کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا
یس اردو نیوز اوورسیز اور پاکستان کی ٹیموں نے اصغر علی مبارک کو خوش آمدید کہا اور ان جیسے منجھے ہوئے صحافی اور ممتاز قانون دان کی شمولیت
کو نیک شگون قرار دیا ۔ اس موقع پر ایڈیٹر یس اردو نیوز پاکستان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اصغر علی مبارک صاحب
انتہائی تجربہ کار اور تعمیری صحافت کی علمبردار شخصیت ہیں انشااللہ ان کے ساتھ مل کر ملک میں صحافت کے تعمیری کردار کے فروغ کیلئے مل کر کام کریں گے اور انشااللہ یہ اشتراک بہت بلندی پر جائے گا
اصغر علی مبارک نے کیریئر کا آغاز صحافت سے کیا اور وہ مختلف اوقات میں قومی و بین الاقوامی نیوز ایجنسیوں کے ساتھ بطور ایڈیٹر اور کالم نگار منسلک رہے، اس کے بعد انہوں نے اے ایف پی اور ڈیلی میل انٹرنیشنل میں خدمات انجام دیں اور صحافت کے بعد وکالت کے شعبے کو اپنا مستقل کیرئر بنا لیا وہ ممتاز قانون دان ہیں اور وکلائ کی بہت سے قومی و بین الاقوامی تنظیموں کا حصہ ہیں اور بہت متحرک سماجی کارکن ہیں ، انہوں نے جرنلسٹس یونینز اور وکلائ کی یونین میں بھی مختلف عہدوں پر خدمات انجام دے رکھی ہیں۔ جناب اصغر علی مبارک وکالت اور صحافت کے ساتھ ساتھ قومی سیاست میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں انہوں نے 2002 اور 2008 اور2013 میں قومی انتخابات میں بھی حصہ لیا اور ایم این اے بھی رہے ۔ جناب اصغر علی مبارک ایک ہمہ جہت شخصیت کے مالک ہیں اور ممتاز قانون دان اور سیاسی و سماجی شخصیت ہیں ۔