یونان (ویب ڈسک )برطانوی خاتون سے زیادتی اور اُس کے دوست کو زخمی کرنے کے الزام میں پاکستانی شخص کو 19 سال قید کی سزا سنادی گئی۔برطانوی خاتون کے ساتھ زیادتی کا واقعہ ایک ہفتہ پہلے یونان کے جزیرے کورفو میں پیش آیا، برطانوی خاتون پاکستانی شخص کی سابقہ دوست تھیں۔
گرفتار پاکستانی نے برطانوی خاتون کی رہائش گاہ پر انہیں اوراُن کے برطانوی دوست کو تشدد کا نشانہ بنایا،اس پر پاکستانی شخص کو 19 سال قید کی سزا سنادی گئی ۔ پولیس کے مطابق 46 سالہ پاکستانی شخص کرمنل ریکارڈ بھی رکھتا ہے۔