counter easy hit

عمران خان کی ضمانت منظور، دہشتگردی کے مقدمے کا انجام بھی ایفی ڈرین عباسی کے مقدمے سے مختلف نہیں ہوگا، ترجمان تحریک انصاف

ITS, COMMON, THAT, RAIWIND, IS, IN, MOURNING, IMRAN, KHA, IS, ON, BAIL, IN, ALL, FOUR, CASES, INCLUDING, PTV, ATTACK, CASE

FAWAD, CHAUDHRY, SPOKESMAN,, PTI

اسلام آباد: (یس اردو نیوز)عمران خان کی ضمانت کی منظوری پر رائیونڈ میں صف ماتم کا بچھنا منطقی ہے۔اداروں اور عدالتوں کو سیاسی مخالفین کےخلاف استعمال کرنے والوں کیلئے آج کا دن مایوس کن ہے۔سیاسی بغض و عداوت پر عمران خان کیخلاف دہشت گردی کا مقدمہ قائم کیا گیا۔ یہ بات مرکزی ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور انکا ٹبر عمران خان کے سائے سے بھی خوفزدہ ہیں۔شریف خاندان جانتا ہے کہ عمران خان انکی کرپشن اور سیاست دفن کئے بغیر چین سے نہیں بیٹھے گا۔شریف یہ بھی جانتے ہیں کہ عمران خان کی کوئی قیمت ہے نہ ہی اسے خوفزدہ کرنا ممکن ہے۔شریف خاندان جانتا ہے کہ فرعونیت اور رعونت کے ذریعے عمران خان کو خاموش کروانا انکے بس سے باہر ہے۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ہر فرعون کا مقابلہ کرنے کیلئے ایک موسیٰ پیدا کرنا اللہ رب العزت کی سنت ہے۔ہمارے عہد کا فرعون جانتا ہے کہ عمران خان پاکستان کو صاف کئے بغیر چین سے نہیں بیٹھے گا۔دانیال، سعد رفیق، عابد شیر علی اور احسن اقبال جیسے چیلے لوٹ کھسوٹ کے مال سے حصہ وصول کرنے کیلئے زندہ ہیں۔دہشت گردی کے مقدمے کا انجام بھی ڈرگ فروش کے مقدمے سے مختلف نہیں ہوگا:

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website