اسلام آباد: جشن آزادی سے ایک روز پہلے شہر اقتدار میں عجب مناظر نظر آئے، متوقع وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی میں خوش و خرم نظر آئے اس موقع پر ارکان اسمبلی گلے ملتے اور مبارکبادیں دیتے رہے۔
دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت میں پیشی پر آئے تو نواز شریف کے ساتھ احتساب عدالت میں 5 لیگی رہنما پرویز رشید، بیرسٹر ظفر اللہ، آصف کرمانی، چودھری تنویر اور سعدیہ عباسی ساتھ آئے۔قومی اسمبلی کے پہلے ہی اجلاس میں متوقع وزیراعظم عمران خان کو ادھار لینا پڑ گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سفید شلوار قیمض پہن کر اسمبلی پہنچے۔ دلچسپ صورتحال اس وقت بنی جب رجسٹریشن کیلئے واسکٹ کے بغیر کچھ ساتھیوں نے تصویر بنواتے ہوئے نشاندہی کی تو عمران خان نے واسکٹ ادھار لیکر تصویر بنوائی۔ پارلیمنٹ کے ایک ملازم نے واسکٹ اتار کر عمران خان کو پہنائی جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی نے واسکٹ پہن کر تصویر بنوائی۔واضح رہے کہ عام انتخابات 2018ء کے نتیجے میں قومی اسمبلی کے رکن بننے والے اراکین نے حلف اٹھالیا ہے اور سپیکر ایاز صادق نے اپنی مدت کے آخری اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے تمام اراکین اسمبلی سے حلف لیا جس کے بعد اراکین نے رجسٹر پر دستخط کئے۔دوسری جانب دوسری جانب 15 قومی اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا جن سے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے حلف لیا۔قومی اسمبلی کا اجلاس نگران وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک کی سفارش پر صدر مملکت نے 13 اگست کو بلانے کی منظوری دی۔اجلاس کا آغاز قومی ترانے سے ہوا اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اجلاس کی صدارت کررہے ہیں، اسمبلی کے اجلاس کا آغاز قومی ترانے سے ہوا اور تمام اراکین نے بصد احترام کھڑے ہوکر قومی ترانہ سنا جس کے بعد تلاوت کلام پاک کی گئی۔اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اجلاس کے آغاز میں نومنتخب اراکین کو مبارکباد دی اور حلف کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔
ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے 15 اگست کی تاریخ کا اعلان کیا اور طریقہ کار بھی بتایا۔اس کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے نو منتخب اراکین اسمبلی سے حلف لیا جس کے بعد اراکین کی جانب سے رول آف ممبرز کے رجسٹر پر دستخط کا سلسلہ جاری ہے۔اسمبلی رجسٹر پر حروف تہجی کے تحت دستخط کیے جارہے ہیں اور آصف زرداری نے سب سے پہلے رجسٹر پر دستخط کیے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جب دستخط کرنے آئے تو اسمبلی میں موجود تحریک انصاف کے ارکان نے ان کے حق میں نعرے لگائے اور وزیراعظم عمران خان کے نعرے لگائے گئے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، آصف زرداری، بلاول بھٹو زرداری، شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، شفقت محمود، شہبازشریف، خالد مقبول صدیقی، رانا ثناءاللہ، نوید قمر اور دیگر اراکین قومی اسمبلی میں موجود ہیں۔عمران خان، آصف زرداری اور شہبازشریف نے انتہائی قریب رہتے ہوئے ایک دوسرے سے مصافحہ نہیں کیا۔