ممبئی : اے آر رحمن کے حیدرآباد دکن میں 26 نومبر سے شروع ہونیوالے کنسرٹ ’’اے آر رحمن انکور‘‘ میں امریکی صدر ٹرمپ کی بیٹی بھی شرکت کریں گی۔
آسکر ایوارڈ یافتہ اے آر رحمٰن کے دنیا بھر میں لاکھوں مداح موجود ہیں جن میں امریکی صدر کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ بھی شامل ہوگئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی بھارت حیدرآباد میں 26 نومبر سے شروع ہونے والے کنسرٹ اے آر رحمٰن انکور میں شرکت کریں گی۔ کنسرٹ میں 30 ہزار سے زائد مداحوں کی شرکت متوقع ہے ۔واضح رہے کہ اے آر رحمن تقریبا 5 سال بعد بھارت میں اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے۔