کراچی………شام میںپانچ برس بعد پہلی بار لوگ بغیر خوف کے گھروں سے باہر نکلے، دمشق کے مرکزی علاقوں میں سڑکوں پر بہت رونق ہے۔
جرمن جریدے ا شپیگل نے لکھا کہ شام میں جنگ بندی کے اعلان کے بعد بہت زیادہ علاقوں میں لوگ پانچ سال سے جاری جنگ کے دوران پہلی بار ڈرے بغیر اپنے گھروں سے سڑکوں پر نکلنے لگے ہیں۔شہر حلب کے باشندوں کوجنگ بندی کے اعلان کے بعد کوئی عجیب احساس پیدا ہوا ہے کیونکہ سب میزائل حملوں کی آواز سننے کے عادی ہو چکے تھے۔شام کے مرکزی اور شمالی علاقوں میں جنگی کارروائیاں جاری ہیںجہاں داعش کے جنگجوؤں نے سرحدی علاقے میں شامی کردوں کے مورچوں پر حملہ کر دیا، اس حملے میں ستر جہادیوں کو ہلاک کر دیا گیا۔یاد رہے کہ روس امریکہ منصوبے کے مطابق شام میں ستائیس فروری کو جنگ بندی کا اعلان کیا گیا۔