counter easy hit

خانہ و مردم شماری میں فوج حصہ لے گی یا نہیں، تاحال فیصلہ نہ ہو سکا

ivil and military census

ivil and military census

ملک میں مردم شماری اور خانہ شماری کیلئے تیار کردہ پلان تاحال وزارت دفاع کو نہ بھجوایا جا سکا۔ مکمل پلان موصول ہونے کے بعد فوج مردم شماری میں حصہ لینے کا فیصلہ کرے گی۔
اسلام آباد: (یس اُردو) ذرائع نے دنیا نیوز کو بتایا ہے کہ ملک میں نئی مردم شماری اور خانہ شماری کیلئے تیار کردہ پلان تاحال وزارت دفاع کو نہیں بھجوایا گیا۔ مکمل پلان موصول ہونے کے بعد ہی فوج کے مردم شماری کے عمل میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج انٹرنل سکیورٹی سسٹم کے تحت مردم شماری کیلئے خدمات فراہم کرے گی، ہر فارمیشن اپنے اپنے علاقے میں خدمات فراہم کرے گی۔