لندن…برطانیہ کے معمر ترین شخص جیک جونز آج اپنی 108ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔جیک جونز انگلینڈ کے علاقے اسٹاوربریج میں انیس سو آٹھ میں پیدا ہوئے۔
جب برطانوی بادشاہ ایڈورڈ ہشتم تخت نشین تھے۔ اور اسی سال لندن میں اولپک گیمز بھی منعقد ہوئے تھے۔جیک جونز اب ایک سو آٹھ سال کے ہو گئے ہیں اور آج وہ اپنی رہائش گاہ پردوستوں کے ساتھ سالگرہ منا رہے ہیں۔ پیشے کے اعتبار سے وہ لوری ڈرائیور تھے اور انہوں نے دوسری عالمی جنگ میں بھی حصہ لیا ۔