ممبئی : سری لنکن بیوٹی جیکولین فرنینڈس بالی ووڈ فلموں میں زیب تن کیے گئے اپنے ملبوسات فروخت کے لیے پیش کریں گی۔
کک اور فلم رائے سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی بالی ووڈ حسینہ جیکولین فرنینڈس چیریٹی پروگرامز کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
اداکارہ بالی ووڈ فلموں میں زیب تن کیے گئے اپنے ملبوسات آن لائن فروخت کے لیے پیش کریں گی اور حاصل ہونے والی رقم خیراتی کاموں میں خرچ کریں گی۔
بالی ووڈ فلموں کی یہ ہیروئن اب ہالی ووڈ فلم “Definition of Fear ” میں بھی دھوم مچانے کو تیار ہے۔