ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس ان دنوں مارشل آرٹ سیکھ رہی ہیں۔ جیکولین فرنانڈس اپنے آپ کو بھرپور فٹ رکھنے کیلئے یوگا اور ورزش کیساتھ ان طریقوں کو بھی آزمارہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جیکولین فرنینڈس نے ٹریننگ کے دوران اپنی ایک مختصر سی ویڈیو پیش کی جس میں وہ اپنے ٹرینر کیساتھ مارشل آرٹ کے داؤ پیچ آزما رہی ہیں جبکہ اس کے علاوہ وہ کک باکسنگ اور فری ہینڈ ریسلنگ بھی سیکھ رہی ہیں۔ جیکولین فرنانڈس اپنے آپ کو بھرپور فٹ رکھنے کیلئے یوگا اور ورزش کیساتھ ان طریقوں کو بھی آزمارہی ہیں۔ واضح رہے کہ سری لنکا سے تعلق رکھنے والی بالی ووڈ اداکارہ جلد ہی سلمان خان کیساتھ فلم ’ریس تھری‘ کا حصہ بننے والی ہیں۔