مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ مریم نواز تو زیر کفالت نہیں لیکن پی ٹی آئی اور عمران خان تو جہانگیر ترین کے زیر کفالت ہیں ، ان کے بغیر تو عمران خان کو ایک لیٹر ڈیزل نہ ملے۔
انہوں نے مسلم لیگ ن کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس عمران خان اور جہانگیر ترین کی بھی تو آف شور کمپنیاں ہیں، کیا ان میں سے کسی نے جواب نہیں دینا؟
دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ کنٹینر پر بیٹھ کر طوطے کی طرح رام کہانی سنانے والوں کے آج سر جھکے ہوئے ہونے چاہئیں،یہ ان کا طریقہ واردات ہے، ان سے غلطی نہیں ہوئی، یہی ان کا طریقہ کار ہے ، پہلے بھی ہم نے پینتیس پنکچر کی بات سنی ہے،استعفےسے پتہ نہیں انہیں کیا لگاؤ ہے۔