ملتان (ویب ڈیسک) رہنما پی ٹی آئی جہانگیر ترین نے ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ زراعت پر ایمرجنسی پروگرام شروع کیا جا رہا ہے۔ کاشتکار گلابی سنڈی سے فصل کو بچانے کے اقدامات کریں۔ کپاس کی فصل گزشتہ سال کی نسبت بہتر ہو گی۔ کپاس کی قیمت کا تعین ایک ہفتے میں ہو جانا چاہئے۔ نہروں میں پانی کی مقدار پوری ہے۔ امید ہے کپاس کے کاشتکاروں کو مناسب معاوضہ ملے گا۔ پی ٹی آئی حکومت نے زراعت پر پوری توجہ دی ہے۔ گزشتہ حکومت نے زراعت کے حوالے سے کوئی کام نہیں کیا۔ پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ نہ بننے کی وجہ مجھے قرار دینا غلط ہے۔ سیکرٹریٹ کہاں بنے گا ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا گزشتہ روز سی سی آر آئی میں کاٹن کراپ مینجمنٹ گروپ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لودھراں میں سیکرٹریٹ بنانے کی کبھی بات نہیں کی‘ سیکرٹریٹ ملتان یا بہاول پور میں بنے گا۔ چیئرمین سینٹ کو بچانے کے لئے پی ٹی آئی متحرک ہے تحریک عدم اعتماد بے معنی ہے۔ صادق سنجرانی کی کارکردگی کو تمام جماعتیں سراہتی ہیں شبلی فراز روایت کے تحت مولانا فضل الرحمن کے پاس گئے جبکہ انہیں نہیں جانا چاہئے تھا لیکن سیاست میں اس طرح ہوتا رہتا ہے۔