لاہور: تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی سرکاری اجلاسوں میں شرکت پر وزیراعظم عمران خان کو لیگل نوٹس دے دیا گیا، یہ لیگل نوٹس چوہدری شعیب سلیم ایڈووکیٹ کی طرف سے وزیراعظم سیکریٹریٹ اسلام آباد آفس پر ارسال کیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ جہانگیر ترین کو آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دے چکی ہے
سپریم سے نااہلی کے بعد جہانگیر ترین کسی سرکاری اجلاس میں شرکت نہیں کر سکتے،جہانگیر ترین مسلسل سرکاری اجلاسوں میں شرکت کر کے سپریم کورٹ فیصلے کی خلاف ورزی کررہے ہیں، جہانگیر ترین کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کررکهی ہےعدالت عالیہ نے آئینی درخواست میں جہانگیر ترین اور وفاقی حکومت کو نوٹسز جاری کررکهے ہیں، لیگل نوٹس میں کہا گیا کہ بطور وزیراعظم سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں جہانگیر ترین کو وفاقی حکومت کے سرکاری اجلاسوں میں شرکت سے روکنا آپ کی ذمہ داری ہے تاہم بطور وزیراعظم آپ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کروا کر غیرآئینی اقدام کررہے ہیں،اگر آپ نے جہانگیرترین کو سرکاری اجلاسوں میں شرکت سے نہ روکا تو بطور وزیراعظم آپ کیخلاف کارروائی کی جائیگی۔