لاہور (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین لاہور میں دوسرے روز بھی ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی وزرا سے ملاقاتوں میں مصروف رہے۔تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے لاہور میں اپنی رہائشگاہ پر دوسرے روز بھی ارکان پارلیمنٹ اور پنجاب کے صوبائی وزرا سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ جہانگیر ترین سے پنجاب کے صوبائی وزیر حسین جہانیہ گردیزی نے ملاقات کی اور اپنی وزارت اور صوبے کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ پنجاب کے صوبائی وزیر زکوۃ شوکت علی لالیکا، صوبائی وزیر جیل خانہ جات پنجاب زوار وڑائچ اور صوبائی وزیر سردار آصف نکئی نے بھی جہانگیر ترین سے ملاقات کی۔رکن قومی اسمبلی سردار طالب نکئی نے بھی رہنما تحریک انصاف سے ملاقات کی۔ ارکان اسمبلی شکیل شاہد اور نذیر چوہان کی بھی جہانگیر ترین سے ملاقات ہوئی جس میں پنجاب کے سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، یاد رہے کہ آج کل جنوبی پنجاب سوبہ بھی بننے کی آواز زور پکر رہی ہے ، اور یہ خبر تھی کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون میں بہت سے لوگ ہیں جو جنوبی پنجاب صوبے کی حمایت کرتے ہیں، نون لیگ سے درخواست کریں گے کہ جنوبی پنجاب کو صوبہ بننے دے۔ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے جنوبی پنجاب کو علیحدہ تشخص دینے کا وعدہ کیا تھا، ہم نے جنوبی پنجاب صوبے کا بل قومی اسمبلی میں متعارف کروا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے کے لیے آئین میں ترمیم درکار ہیں، ملتان ڈویژن، بہاولپور ڈویژن اور ڈیرہ غازی خان کے علاقے جنوبی پنجاب میں شامل ہوں گے، ایک نیا صوبہ بنے گا تو اس کی نئی اسمبلی بھی ہو گی اور اب یہ خبر ہے کہ جہانگیر ترین کا جہاز لاہور میں اتر گیا ۔۔ اہم ترین ملاقاتیں شروع، پنجاب کی سیاست میں کیا کوئی بڑا کھڑاک ہونے والا ہے ؟ یہ تو وقت بتائے گا۔