جہانیاں کے نواحی علاقے میں علی الصبح سی ٹی ڈی کی کارروائی میں تین مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ، لاشوں کو شناخت کےلئے ملتان نشتر اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔
Jahaniyan: CTD action, 3 terrorists killed
پولیس کے مطابق نواحی علاقہ لکھی ٹبی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سی ٹی ڈی نے چھاپا مارا تو پہلے سے چھپے ہوئے دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ سے تین دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے اور ان کے دو ساتھی فرار ہوگئے، دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ تھانا سٹی کےایس ایچ او چوہدری حق نواز کے مطابق لاشوں کو شناخت کےلئے ملتان نشتر اسپتال منتقل کیاگیا ہے جبکہ فرار ہونے والوں کی تلاش کےلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔