کوئٹہ کی ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ میں سیکورٹی خدشات کی بنا پر سر چ آپریشن اور ممکنہ حملے سے بچاو کی مشق کی گئی ۔
جیل حکام کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ میں سیکورٹی خدشات کی بنا پر سر چ آپریشن کیا گیا جس میں جیل ،پولیس اور ایف سی کے دو سو سے زائد اہلکار حصہ لیا۔
سرچ آپریشن کے موقع پر جیل کے اطراف کی سڑکیں بند اور ناکہ بندی کردی گئی تھی، اس دوران چند ناکارہ موبائل فون سیٹ کے علاوہ کوئی ممنوعہ چیز برآمد نہیں ہوئی ،سرچ آپریشن کے بعد فورسز نے جیل پر ممکنہ حملے کے دفاع کے حوالے سے ایک تربیتی مشق بھی کی ۔