جکارتا…..انڈونیشیا کےدارالحکومت جکارتہ میں دھماکےسے پہلے دہشتگردوں نے کوڈ ورڈ کا استعمال کیا تھا،وہ لفظ کیا تھا ؟؟
دہشتگردوں نے جکارتہ کو نشانہ بنانے کے لئے جو لفظ استعمال کیا وہکنسرٹتھا،انڈونیشیا کی پولیس کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے۔انٹن چارلیان کا کہنا ہے کہ حملوں سے پہلے دہشتگردوں نے چند جملوں کا تبادلہ کیا،کہا انڈونیشیا عالمی خبروں میں ہو گا، یہ بھی کہا کہ وہ ایک کنسرٹ کریں گے۔حملوں کے بعد پولیس حکام نے کارروائی کرتے ہوئےتین افرادکو حراست میں لے لیا،جکارتہ میں سرچ آپریشن کے دوران مبینہ حملہ آور کے گھر سے داعش کا جھنڈا بھی برآمد ہوا ہے۔جکارتہ پولیس نے حملے میں ملوث حملہ آوروں کی شناخت کا دعویٰ بھی کیا ہے،کہا ہے کہ حملےمیں ملوث 5 میں سے2 حملہ آور دہشتگردی کےجرم میں سزا بھی کاٹ چکےہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ گذشتہ برس کرسمس سے پہلے چند مشتبہ دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا تھا جو سماٹرا اورجاوا ، میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے،ان کے قبضےسے دستاویزات بھی برآمد ہوئی تھیں جن میں کسی کنسرٹ کی منصوبہ بندی کا ذکر تھا،لیکن اس وقت لفظ کنسرٹ کے معنی واضح نہیں ہوئے تھے۔کوڈ ورڈ سامنے آنے کے بعد تفتیش کاروں نے اپنی تحقیقات کا رخ تیرہ نومبر کو ہونے والے پیرس حملوں کی جانب موڑ دیا ،کیونکہ جکارتہ اور پیرس حملوں میں خاصی مماثلت پائی گئی ہے۔سات دہشتگردوں نے جکارتہ میں پیرس طرز کے حملے کئے،انہوں نے ریسٹورنٹ،شاپنگ مال اور پولیس اسٹیشن سمیت بیک وقت کئی مقامات کو نشانہ بنایا تھا۔