انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، پولیس ایکشن میں 3 مشتبہ افراد ہلاک جبکہ ایک کوگرفتار کرلیا گیا۔
جکارتا پولیس کے مطابق ملزمان کی طرف سے پولیس پر پھینکے گئے بم پھٹ نہ سکے، پولیس کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ نے جکارتا کے جنوبی علاقے میں ایک گھر پر چھاپا مارا،وہاں موجود ملزمان نے پولیس پر بم پھینکے تاہم وہ پھٹ نہ سکے ۔
پولیس کی فائرنگ میں 3 مشتبہ افراد مارے گئے جبکہ ایک کو زندہ پکڑ لیا گیا، گھر سے بم بھی برآمد کئے گئے ہیں ۔