سرگودھا…….جلیبی کا شمار ان مٹھائیوں میں ہوتا ہے جسے موسم سرما میں خاص طور پرشوق سے کھایا جاتا ہے۔ سرگودھا میں موسم سرما کی آمد کےساتھ ہی جلیبی کا سیزن بھی شروع ہو جاتا ہے اورمٹھائی کی دکانوں کےعلاوہ گرما گرم جلیبی کی فروخت کے لیےعارضی دکانیں بھی قائم ہوجاتی ہیں،بچے ہوں یا بڑے ، جوان ہوں یا بوڑھےسب ہی میٹھی میٹھی مزیدارجلیبی شوق سے کھاتے ہیں۔ ماہر کاریگر جلیبی تیار کرنے کےلیے میدے کا خمیر تیار کرتے ہیں،جس میں رنگ ڈال کر اسے پکایا جاتا ہے،پھر چینی کے شیرے میں ڈبو کر جلیبی میں مٹھاس بھری جاتی ہے، موسم سرما میں لوگ دودھ جلیبی بھی شوق سےکھاتے ہیں۔یوں تو بل کھاتی جلیبی زندگی کے پیچ وخم کو ظاہر کرتی ہے، لیکن شیرہ ٹپکاتی جلیبی کی مٹھاس بتاتی ہے کہ زندگی نمکین ہی نہیں میٹھی بھی ہے۔