اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) آج شام سے جڑواں شہروں میں پولیس کے مختلف کریک ڈائونز کی وجہ سے اہم شاہرایں
بلاک ہو رہی ہیں اسلام آباد ہائی وے بلاک کر دی گئی ہے جس کی وجہ سے اسلام آباد اور راولپنڈی کی امامبارگاہوں میں شہادت امام زین العابدین ؑ کے موقع پر منعقد کئے گئے۔جلوس عزا متاثر ہو رہے ہیں۔
تحریک نفاذ فقہ جعفریہ اور دوسری شیعہ تنظیمیں صورتحال سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ سے رابطے کیلئے سرگرم ہو چکی ہیں۔ مگر انتظامیہ اس وقت جڑواں شہروں میں جاری دوسری سرگرمیوں کو روکنے کیلئے اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے حرکت میں ہے جس کی وجہ سے جلوس عزا شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ محرم الحرام کے دوران یہ پہلا موقع ہے کہ شہر میں جلوس کے موقع پر افرا تفری پھیلا دی گئی ہے جس کی وجہ سے عزاداران امام زین العابدین ؑ شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ راولپنڈی میں لال حویلی کے عقب میں واقع امامبارگاہ حفاظت علی شاہ میں آج پچیسویں محرم الحرام کا اہم جلوس صرافہ بازار سے برآمدہو کر اختتا م پذیر ہونا تھا جو کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بڑی تعداد کی لال حویلی کے باہر موجودگی سے متاثر ہو رہی ہے اور راستے بلاک ہونے کی وجہ سے عزادارن کو راولپنڈی و اسلام آباد کے تمام امامبارگاہوں میں پہنچنے میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں