counter easy hit

تھر میں صحت کی سہولتیں بہتر کرنے کیلئے کوشاں ہیں، جام مہتاب

 Jam Mehtab

Jam Mehtab

تھر پارکر……..صوبائی وزیر صحت جام مہتاب ڈہر کا کہنا ہے کہ تھر کے دیہی و شہری علاقوں میں صحت کی سہولتیں بہتر کرنے کے لیے کوشاں ہیں ، تھر پارکر میں ڈاکٹرز کی خالی اسامیوں کو جلد پر کردیا جائے گا۔
سول اسپتال مٹھی کے دورہ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سول اسپتال مٹھی سمیت محکمہ صحت کا بجٹ دگنا کردیا گیا ہے۔ جام مہتاب ڈہر نے کہا کہ مقامی سطح پر بہتر علاج کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں ،آنے والے دنوں میں بڑے شہروں میں ریفر کیے جانے والے بچوں کی تعداد میں کمی ہوگی ۔انہوں نے مزید کہا کہ حاملہ خواتین کے مسائل کے حل کے لیے تحصیل اسپتالوں میں خواتین ڈاکٹرز کا تقرر کردیا گیا ہے