counter easy hit

جمعیت علمائے اسلام نے لانگ مارچ میں شرکت کرنے والی خواتین پر اچانک پابندی عائد کر دی

Jamiat Ulema-e-Islam suddenly banned women attending the Long March

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) خواتین پر جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شرکت کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمیعت علمائے اسلام (ف) نے فیصلہ کیا ہے کہ 27 اکتوبر کو حکومت کے خلاف اسلام آباد جانے والے آزادی مارچ میں خواتین شریک نہیں ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق سربراہ جمیعت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ن کو ایک خط لکھا جس میں انہوں نے آزادی مارچ اور اسلام آباد دھرنے میں خواتین کی شرکت پر پابندی کے فیصلے سے آگاہ کیا۔البتہ پارٹی کی جانب سے اس فیصلے کے پیچھے کہ وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے کے وقت مولانا فضل الرحمان نے دھرنے میں خواتین کی موجودگی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔یہی نہیں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے کا مُجروں سے بھی موازنہ کیا تھا۔ مبصرین کے مطابق جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے اس فیصلے کے پیچھے یہ وجہ بھی ہو سکتی ہے کہ وہ کسی کی تنقید کا نشانہ بننا نہیں چاہتے۔یاد رہے کہ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کی کال دے رکھی ہے جس کے لیے تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے مارچ کی تیاریوں کا بھی آغاز کر دیا ہے جس کے لیے کارکنوں اور عہدیداران کو اہم ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئی ہیں۔تجزیہ کاروں کے مطابق سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان جڑواں شہروں سے کم از کم 50 ہزار لوگ نکالنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔جبکہ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ اور دھرنے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ جس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے بھی کارکنان کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ وہ ہر حال میں آزادی مارچ کریں بیشک انہیں گرفتار ہی کیوں نہیں کر لیا جاتا.

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website