خضدار(ویب ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء مولانا عبدالرشید قمبرانی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام شہید سکندر آباد سوراب کے رہنماء مولانا عبدالرشید قمبرانی ہفتے کے روز جاں بحق ہوگئے، وہ حادثے کے شکار ویگن میں اگلی نشستوں پر سوار تھے کہ جس کی وجہ سے زد میں آکر جاں بحق ہوگئے، مولانا عبدالرشید جمعیت علمائے اسلام سوراب کے سابق امیر مولانا محمداسماعیل کے فرزند تھے