لاہور: جمعیت علماء پاکستان نے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جمعیت علماءپاکستان کے سربراہ قاری زوار بہادر سے ملاقات کی جس دوران مذہبی جماعت نے پی ٹی آئی کی بھر پور حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھا کہ مولانا فضل الرحمان پیسہ بنانے کیلئے الیکشن میںحصہ لیتے ہیں ، پاکستان کی ترقی کی مثالیں دی جاتی تھیں ،بیرون ملک سے فود پاکستان کا دورہ کرنے آتے تھے ، ملک کو موجودہ صورتحال میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے پہنچایاہے ۔ان کا کہناتھا کہ ملک کا سربرا ہ چور اور ڈاکو ہو تو ملک ترقی نہیں کر سکتا۔