اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پی ٹی آئی کی صفوں میں بڑا بھونچال آنے والا ہے۔ کامیاب جلسے نے شیرو ترجمانوں کی نیندیں اڑا دی ہیں۔عمران خان نے اپنی ناکامی کے بعد اب وزرا کو مذاکرات کا ڈول ڈالنے کے لئے میدان میں اتار دیاہے۔ وفاقی حکومت جتنی مرضی دھمکیاں دے روڑے اٹکائے اب تحریک نہیں رکے گی۔ جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان اسلم غوری نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ لاہور کے کامیاب جلسے پر عوام الناس کے مشکور ہیں۔کامیاب جلسے نے پی ٹی آئی کےشیرو ترجمانوں کی نیندیں اڑا دی ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ حکومتی پارٹیوں کی صفوں میں بھونچال آنیوالا ہے۔انھوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان وفاقی وزرا،کرائے کے ترجمانوں کے نام ای سی ایل میں ڈالیں اور ازخودنوٹس لیکر کرپٹ نااہل ٹولے کو فرار سے روکیں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے اپنی ناکامی کے بعد اب وزرا کو مذاکرات کا ڈول ڈالنے کے لئے میدان میں اتار دیاہے۔ مرادسعید اور زلفی بخاری میں کپتان سے این اراو لینے کے لئے جنگ چل رہی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ایک دھڑا نااہل کپتان کی ٹیم سے علیحدگی کی تیاری کررہاہے اور پی ٹی آئی کی صفوں میں بڑا بھونچال آنے والا ہے۔
قائد جمعیت مولانافضل الرحمنٰ کی سربراہی میں پی ڈی ایم کے قائدین کی جاتی امرا میں اجلاس pic.twitter.com/rOHSWlZBHR
— Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan (@juipakofficial) December 14, 2020