اسلام آباد(یس اردو نیوز)کشمیریوں کا استحصال موجودہ حکمرانوں کی مرضی سے ہوا ہے۔ کشمیر کی سوداگر حکومت کو کشمیری کبھی معاف نہیں کریں گے ۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ترجمان کے مطابق 5 اگست مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور مظلوم کشمیریوں کو ایک سال سے محصور رکھ کر اذیت سے دوچار کرنے کے بھارتی اقدام کیخلاف جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی ہدایت پر احتجاجی مظاہروں کی حکمت عملی تیار کی گئی۔ چاروں صوبوں کے امراء نے اضلاع کے امراء کو ہیڈ کوارٹرز میں مظاہروں کی ہدایت کردی ۔ امیر جےیوآئی پنجاب کے مطابق جے یوآئی پنجاب لاہور، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، اور دیگر اضلاع میں مظاہروں کا انعقاد کریگی۔امیر جے یو آئی کے پی کے کے زیراہتمام پشاور، چارسدہ، سوات، مردان، ڈی آئی خان، بنو، لکی مروت اور دیگر اضلاع میں مظاہرے ہوں گے، اسی طرح امیر جےیوآئی بلوچستان کے زیراہتمام کوئٹہ، چمن، قلات، زیارت، مستونگ اور دیگر اضلاع میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرہ ہوں گے۔ امیر جےیوائی سندھ
کے زیراہتمام کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، پنوعاقل، گھوٹکی اور دیگر اضلاع میں مظاہرہ ہوں گے،امیر جے یو آئی اسلام آباد کے زیراہتمام یوم استحصال پر اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے باہر مظاہرہ ہوں گا۔