جنوری میں پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کے سربراہ وزیر اعلیٰ مفتی سعید کے انتقال کے بعد وزارت اعلیٰ کا عہدہ خالی ہوا تھا
سری نگر (یس اُردو) پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی آج مقبوضہ کشمیر کی وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھائیں گی ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق محبوبہ مفتی جموں شہر کے گورنر ہاؤس میں حلف اٹھائیں گی ، تقریب میں بی جے پی کے اعلیٰ عہدیداران بھی شرکت کریں گے ۔ چھپن سالہ محبوبہ مفتی مقبوضہ کشمیر کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ بننے کا بھی اعزاز حاصل کریں گی ۔
مقبوضہ کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اور بی جے پی کی مخلوط حکومت قائم ہے ۔ جنوری میں پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کے سربراہ وزیر اعلیٰ مفتی سعید کے انتقال کے بعد وزارت اعلیٰ کا عہدہ خالی ہوا تھا ۔