ایک روز قبل سیکورٹی اہلکار کی جانب سے ایک لڑکی سے زیادتی پر ہونے والے احتجاج پر بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک خاتون سمیت تین افراد ہلاک ہو ئے تھے
سری نگر (یس اُردو) مقبوضہ کشمیر کے علاقے ہندواڑہ میں بے گناہ افراد کی شہادت اور بھارتی ظلم و ستم کےخلاف احتجاج جاری ہے جبکہ دارالحکومت سری نگر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے ۔ہندواڑہ کے افسوس ناک واقعے پر غاصب بھارتی افواج کے خلاف کشمیریوں کا احتجاج جاری ہے ۔ ہندواڑہ سمیت چھ تھانوں کی حدود میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے ۔ واقعے کے خلاف سری نگر میں مکمل طور پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے ۔ ایک روز قبل سیکورٹی اہلکار کی جانب سے ایک لڑکی سے زیادتی پر ہونے والے احتجاج پر بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک خاتون سمیت تین افراد ہلاک ہو ئے تھے ۔ ادھر کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے مظاہرین پر فائرنگ کرنے والے افرا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔