برسلز، راولپنڈی( مانیٹرنگ ڈیسک) آل پارٹیز کشمیر فورم فرانس کے وفد نے فرینڈز آف کشمیر کی خصوصی دعوت پر یورپی پارلیمان کا دورہ کیا ۔ جس کی سربراہی چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی چوہدری نعیم نے کی۔ اس موقع پر یورپی پارلیمان کے اعلیٰ عہدیداروں نے کشمیر کے مسئلے پر تفصیلی بات چیت کی اور آل پارٹیز کشمیر فورم کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں ان کی مدد کی یقین دہانی کرائی، یورپی پارلیمان نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ کے چارٹربرائے بنیادی انسانی حقوق کی عملداری پر زور دیا۔