لندن برطانیہ ( پ ر) بھارتی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے جاری دہشتگردی جس میں دو دنوں میں 23 سے زائد افراد کو شہید کرنا اور دو سو سے زائد کشمیری عوام کو گولیاں بر سا کر زخمی کر دیا گیا کی پر ذور مذمت کرتے ہیں بڑھتی ہوئی انسانی حقوق کی مجرمانہ خلاف ورزیاں نہ صرف جموریت کے علمبردار بھارت کے بلکہ عالمی دنیا کے امن کے علمبرداروں کے منہ پر بھی زور دار تمانچہ ہے۔ آزادی کی جو شمع شہید کشمیر مقبول بٹ نے جلائی تھی جب تک ایک کشمیری بھی زندہ ہے آذادی کی اس شمع کی لو کو کم نہیں ہونے دے گا اور بھارتی فوج کی دہشتگردی کے گھٹیہ اقدامات اس بات کی غمازی کرتے ہیں کہ بھارت کشمیریوں کو ان کے بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھنا چاہتا ہے لیکن ان گھٹیہ اقدامات سے بھارت کا اپنا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو رہا ہے۔
جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی بھارتی ہتھکنڈوں کی ھرپور مذمت کرتی ہے اور اگر دہشتگردی کا یہ سلسلہ فی الفور بند نہ کیا گیا تو ساری دنیا میں بھارتی ہائی کمیشزکے سامنے احتجاجی مظاہرے کر کے وادی میں بھارتی فوجی دہشتگردی کو دنیا کے سامنے رکھیں گے ۔ جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی ریاست جموں کشمیر کی وحدت ،آزادی ، خودمختاریاور خوشحالی اور ریاست میں غیر طبقاتی نظام کے قیام تک اپنی جدو جہد جاری رکھیں گی۔
جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما شوکت مقبول بٹ ، برطانیہ برانچ کے رہنما محمود کشمیری ، آصف مسعود چوہدری سردار الطاف ، ساجد شاہین ، ماجد میر ، ریاض ساغر ، راحیل شبیر ، محمد اسحاق بھٹی ، تیمور اعظم لون ، فیاض رشید ، زاہد لون ، سجاد راجا ، مسعود اقبال میر ، شفیق انقلابی ، شبیر ایڈووکیٹ ، سردار مشتاق ، اسد لطیف ڈار ، عبدالوحید ، ندیم ایوب میر ، نوید احمد خواجہ ، سعید جبار ، نوید احمد فضل ، خواجہ شکیل ، ملک قاسم ضیاء اعوان ، نثار احمد خواجہ ،مشتاق ملک ، شاہد ملک، امجد لون ،اشتیاق بٹ ، قمر سجاد، آصف ملک ، نوید احمد ، ماجد نواز ،کامریڈ اصغر ملک ،ظفر کھوکھر ، رضوان صدیق ، یاسر کیانی ،ماسٹر قاسم ضیاء اعوان ، مظہر آزاد ، تنویر شاہد ، فیصل قریشی ، عاطف چوہدری ، اظہر عباس ، خاور راجا ،طیبب کھوکھر و دیگر نے خطاب کیا۔