لیوٹن برطانیہ (تیمور لون) جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ کے صدر صادق سبحانی ایڈووکیٹ نے جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی لندن برانچ کی تنظیم سازی سے متعلق سوالات کے جواب میں وضاحت کرتے ہوئے کہا گو کہ برطانیہ کے کئی شہروں میں پارٹی یونٹ پہلے بھی موجود تھے
جنوری 2015 میں جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی اور این ایل سی کے اتحاد کے بعد دوبارہ یونٹ سازی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ دیگر شہروں میں دوبارہ پارٹی یونٹس تشکیل پا چکے تھے۔ لنڈن آخری شہر تھا جہاں دوبارہ یونٹ سازی ابھی رہتی تھی۔
لنڈن یونٹ کی تشکیل یونٹ صدر کے استعفیٰ کی وجہ سے نہیں کی گئی بلکہ دو جماعتوں کے اتحاد کے بعد کے معائدہ کے تحت دیگر شہروں کی طرح کی گئی ھے۔ لہٰذا لنڈن یونٹ ایک آئینی یونٹ ھے۔