لندن برطانیہ (نمائندہ خصوصی) کشمیری عوام کتنا عرصہ اور ان چلے ہوئے کارتوسوں کو آزماتی رہے گی الیکشن سر پر ہوں تو یہ لوگ عوام کے جوتے چاٹتے ہیں اور الیکشن کے بعد ایسے غائب ہوتے ہیں جیسے گدھے کے سر سے سینگ۔ پاکستانی ذیر انتظام کشمیر کی تاریخ گواہ ہے کہ جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی اور جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن نے ہی عوام کے حقوق کی جنگ لڑی ہے ہم نے ہر دور میں عوام کے ساتھ کی گئی نا انصافیوں پر ذدائے احتجاج بلند کی آمدہ الیکشن میں جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کے نمائندے ہی عوام کو اس کرپٹ سیاستدانوں کے نجات دلا سکتی ہے۔
ریاست جموں کشمیر کی غیور عوام ان مکار حکمرانوں اور سیاسی نمائندوں کو رد کر دے جو عوام کے لئے کچھ بھی نہیں کر سکتے۔ جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی نے ہمیشہ عوام کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں اور عوامی حقوق کے حصول کے لئے ہر فورم پر عوام کا ساتھ دیا اس کے لئے ہمیں صعوبتیں بھی برداشت کرنی پڑیں لیکن ہماری ترجیحات جو کہ خالصتا عوامی حقوق کے حصول پر مبنی تھیں جن میں کمی نہیں آئی اور نہ ہی ہمارے پاؤں ڈگمگائے۔ عوامی حقوق کے حصول کی جنگ میں عوام کو ہمارا ساتھ دینا ہو گا اور اپنے مستقبل کو روشن کرنا ہو گا غیور کشمیری عوام اس الیکشن میں دقیانوسی سیاست کو خیر آباد کہہ کر حقیقی تبدیلی کا ساتھ دینا ہو گا۔
تب ہی عوام کے ہاتھ کچھ آئیگا نہیں روائتی سیاستدان الیکشن کے اگلے ہی روز ناپید ہو جائینگے جیسا کے مازی اس بات کا بھی گواہ ہے۔ عوام آزاد کشمیر سے کرپشن کی بادشاہت کا خاتمہ کرنے میں بھر پور کردار ادا کریں ۔ اب وقت آ گیا ہے کہ موجودہ کرپٹ ترین حکومت کا قلع قمع کیا جائے اور پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں ان کی سیاستی سودکاری کے اڈون کو بند کر دیا جائے۔
جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کے تمام امیدواروں کی بھر پور حمایت کرتی ہے اور عوام سے نیپ کے امیدواروں کے حق میں ووٹ کی اپیل کرتی ہے کیونکہ نیپ ہی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو ریاست کی وحدت ، خوشحالی ، خودمختاری کے لئے اور خالتا عوامی حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے۔