باٹلے برطانیہ (تیمور لون) جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ کے سینئر رہنما فیاض رشید کی جانب سے ایک افطار ڈنر کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ افطار ڈنر بھارتی مقبوضہ کشمیر سے آئی ہوئی Association of Parents of Disappeared Persons (APDP) in Indian -controlled Kashmir کی چیئرمپرسن محترمہ پرویناآہنگر ، ڈاکومینٹری فلم میکر محترمہ عفت فاطمہ خواتین بھارتی مقبوضہ کشمیر میں ہیومن رائٹس کی سرگرم رہنما ؤں کے اعزاز میں دیا دیا گیا۔
پروینا آہنگر کا اپنا بیٹا 1990 میں بھارتی مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کے ہاتھوں اغوا کر لیا گیا اور آج تک اس کا کوئی علم نہیں ہو سکا انہوں نے ہر متعلقہ ادارے اور بارہا فوج سے رابہ کیا لیکن کہیں بھی ان کی شنوائی نہیں ہو سکی اس لئے انہوں نے اپنے ساتھ دیگر خواتین جو اسی کرب سے گزر رہی تھیں کو اکٹھا کیا اور ایک منظم تنظیم Association of Parents of Disappeared Persons (APDP) in Indian -controlled Kashmir کی بنیاد رکھی اور بھارتی مقبوضہ کشمیر میں جاری ہیومن رائٹس وائلیشن کو دنیا بھر میں بے نقاب کرنے کی کوششوں میں جٹی ہوئی ہیں کے اعزار میں دیا گیا گیا۔
جس میں جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما شوکت مقبول بٹ علی عدالت ، شمس رحمان ، فیاض رشید ، شفقت راجا و دیگر سیاسی و سماجی رہنماؤں نے شرکت کی ۔ تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے تمام رہنماؤں سے دونوں سماجی رہنماؤں کے کام پر ان کو خراج تحسین پیش کیا اورکہا کہ وہ نہ صرف برطانیہ بلکہ دیگر ممالک میں بسنے والی کشمیری کمیونٹی میں ان کے کام کو مزید اجاگر کرنے کے لئے بھرپور ساتھ دیں گے تا کہ ساری دنیا میں بسنے والے کشمیری ایک آواز ہو کر مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ظلم و ستم اور انسانی حقوق کی پامالی اقوام عالم کے سامنے رکھ سکیں۔