لندن برطانیہ (تیمور لون) جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ کا ۷۱ جولائی بروز اتوار دوپہر ۱ سے ۳ بجے تک لندن بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کا اعلان کر دیا۔
جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ کے جنرل سیکرٹری آصف مسعود چوہدری نے کہا کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے ریاستی عوام پر بڑھتے ہوئے ظلم و ستم اور بربریت کی جو داستان رقم کی جا رہی ہے اس کی دنیا میں مثال نہیں ملتی جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی نے ہر دور میں ظلم کے خلاف علم بغاوت بلند کیا ہے اور کرتے رہیں گے۔
بھارت اگر یہ سمجھتا ہے کہ کشمیری عوام پر ظلم و ستم روا رکھ کر آذادی کی اس جدو جہد کو دبایا جا سکتا ہے تو یہ اس کی بھول ہے تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی کسی آذادی کی تحریک کو ظلم اور بربریت کے ذور پر دبایا گیا تحریک نے اور ذور پکڑا اور تحریک آذادی کی منازل قریب تر ہوتی گئیں۔
بھارتی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے ظلم و ستم اور نہتے کشمیریوں پر گولیاں برسا کر جو خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے اس فوجی دہشتگردی کے خلاف جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برطانیہ کے شہر لندن میں انڈین ہائی کمیشن کے باہر بھرپور احتجاجی مظاہرہ کرکے اقوام عالم کے سامنےبھارتی فوج کی دہشتگردی اور ظلم و ستم کو بے نقاب کرے گی۔
آصف مسعود نے کہا جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ کے تمام کارکنان سے اس احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کو یقینی بنائیں اور کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں۔ بھارتی جارحیت اور انسانی حقوق کی مجرمانہ خلاف ورزیاں نہ صرف جموریت کے علمبردار بھارت کے بلکہ عالمی دنیا کے امن کے علمبرداروں کے لئے بھی سوالیہ نشان ہے۔
عالمی برادری فی الفور بھارتی فوج اس قتل و غارت گری کا فوری نوٹس لے۔ بھارت لاٹھی اور گولی کے زور پر کشمیریوں کو ان کے بنیادی حق سے محروم رکھنا چاہتا ہے لیکن ان گھٹیہ اقدامات سے بھارت کا اپنا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو رہا ہے بھارت کے ان گھٹیہ ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کے حوصلے کبھی بھی پست نہیں ہو سکتے۔
جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی ریاست جموں کشمیر کی ظلم و ستم، بربریت کے خلاف اور ریاستی وحدت، آزادی، خودمختاریاور خوشحالی اور ریاست میں غیر طبقاتی نظام کے قیام تک اپنی جدو جہد جاری رکھیں گی۔