ناٹنگھم (تیمور لون) جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ کی کابینہ کا پہلا اجلاس ۲۷ فروری بروز ہفتہ برطانیہ کے شہر ناٹنگھم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں نیپ برطانیہ کی کابینہ کے ممبران محمود کشمیری، آصف مسعود چوہدری، سردار الطاف حسین، ساجد شاہین، ریاض ساغر، محمد اسحاق بھٹی، تیمور لون کے علاوہ شوکت مقبول بٹ، سجاد راجا، شفیق انقلابی، افتخار رضوی، مسعود اقبال میر نے مبصر کے طور پر شرکت کی۔ اجلاس میں کئی جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ کے تمام اراکین کی متفقہ رائے سے کچھ اہم فیصلے کئے گئے جن پر جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ سختی سے کاربند رہنے کی کوشش کرے گی۔
نیپ برطانیہ نے جو فیصلے کئے ان میں آئندہ ۱۱فروری مقبول بٹ شہید کی برسی کی تمام تقاریب میں سٹیج پر صرف شہید کشمیر کی تصویر آویزاں کی جائے گی اور اس کے علاوہ دیگر تقاریب میں نیپ برطانیہ کو سٹیج پر بٹھایا جائے گا ۔ جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ جس کے صدر محمود کشمیری اور جنرل سیکرٹری ہیں ہی برطانیہ میں جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کی نمائندہ سیاسی جماعت ہے ۔ اس کے علاوہ کسی اور گروہ کو بھی جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کا نام استعمال نہیں کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائیگی۔ دیگر سیاسی جماعتیں صرف اسی سیاسی جماعت کے نمائندوں سے رابطہ کر سکتی ہیں ۔ دیگر سیاسی جماعتوں کی تقاریب میں دعوت پر جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ کے صدر اور جنرل سیکرٹری کے علاوہ لوکل سٹیشن کے دوستوں کو بھی اعتماد میں لیا جائیگا ۔ اور پروگرام کی نوعیت کے مطابق ہی فیصلہ کیا جائیگا کہ کس پروگرام میں پارٹی کے کس ساتھی کو نمائندہ کی طور پر بھیجا جائے ۔ جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ ورکنگ کونسل کا قیام عمل میں لایا جائیگا جس کے ممبران کی تعداد ۲۷ ہوگی ( حالات کی پیش نظر اس تعداد میں کمی بیشی بھی کی جا سکتی ہے ) نیپ برطانیہ کی کابینہ کے ممبران بلحاظ عہدہ کونسل کے ممبر ہیں ان کے علاوہ دیگر ممبران میں بریڈ فورڈ سے شوکت مقبول بٹ ، کامریڈ مشتاق ، نوید احمد ، لیڈز سے سجاد راجا ، یاسر کیانی ، ڈیوزبری سے فیاض رشید مسعود میر ، رچڈیل سے شفیق انقلابی ، ناٹنگھم سے شبیر ایڈووکیٹ ، لیسٹر سے ڈاکٹر آفتاب ، ملٹن کینز سے خواجہ زاہد ولون ، لیوٹن سے صادق سبحانی ایڈووکیٹ ، آزاد راجا ، مہتاب ملک ، اصغر ملک ، لندن سے مشتاق خان ، جبار بٹ شامل ہیں۔
سفارٹی شعبہ میں پارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے سفارتی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا جس کے ممبران صادق سبحانی ایڈووکیٹ اور فیاض رشید ہوں گے ۔ جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ نے ریاست جموں کشمیر تاریخ ،ثقافت اور فنون لطیفہ کو عوام میں عام کرنے کے لئے ایک ریسرچ اینڈ کو آرینیشن کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جس میں سجاد راجا اور خواجہ زاہد لون شامل ہوں گے ۔ جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ چونکہ ایک انقلابی پارٹی ہے اور اس کے لئے ہمیں پارٹی وژن کو برطانیہ کے علاوہ دیگر یورپی ممالک میں بھی پھیلانا ہے اور اس کے لئے ہمیں ایک تجربہ کار ٹیم درکار ہے اس لئے ایک پبلسٹی بورڈ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کے ممبران ڈاکٹر آفتاب ، تیمور اعظم لون اور اسد لطیف ڈار اور مسعود میر ہوں گے ہوں گے۔
جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ کے مالیاتی بورڈ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کے ممبران اسحاق بھٹی، شفیق انقلابی ، شبیر ایڈووکیٹ اور تسلیم ملک ہوں گے ۔ جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ کے نام سے ایک بینک اکاؤنٹ کھولا جائیگا جس کے اکاؤئٹ ہولڈر اسحاق بھٹی ، محمود کشمیری اور ماجد میر ہوں گے ۔ جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ کی ورکنگ کونسل ہا ہر ممبر (۱۰)دس پاؤنڈز اور اس کے علاوہ دیگرتمام ممبران (۵) پانچ پاؤنڈز فنڈ کی مد میں پارٹی کے اکاؤنٹ میں جمع کروائینگے ۔ جو رکن مسلسل (۳) تین ماہ تک فنڈ نہیں دے گا وہ پارٹی رکن تمام تر بقایا جات کلیئر ہونے تک معطل رہیگا اور کسی بھی تنظیمی فیصلہ کا شریک نہیں ہو سکے گا ۔ ہر یونٹ مہینے میں کم از ایک اجلاس لازمی کرے گا جس کی رپورٹ جنرل سیکرٹری کے باقاعدگی سے بھیجی جائیگی۔ جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ کے صدر برطانیہ ہوم آفس کو خط لکھ کر مطلع کریں گے کہ کسی بھی اسائیلم کیس کی صورت میں پارٹی صدر محمود کشمیری اور جنرل سیکرٹری آصف مسعود چوہدری سے رابطہ کیا جائے۔
جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ کی ورکنگ کونسل کا اجلاس ہر (۳) تیم ماہ بعد کیا جائیگا جبکہ نیپ برطانیہ کی کابینہ کا اجلاس ہنگامی طور پر کسی بھی وقت طلب کیا جا سکتا ہے اور کابینہ کے اجلاس ورکنگ کونسل کے تابع منظوری ہوں گے ۔ جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ کی پالیسی اینڈ پلاننگ کمیٹی میں سجاد راجا ،صادق سبحانی ، فیاض رشید اور اصغر ملک ہوں گے اور یہ کمیٹی نیپ برطانیہ کے جنرل سیکرٹری کی سربراہی میں کام سر انجام دیا کرے گی ۔ جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ کی کابینہ کا اگلا اجلاس ۲۹ مئی ۲۰۱۶ بروز اتوار کو لیوٹن میں منعقد ہوگا ۔ پارٹی مزدوروں کے عالمی دن یکم مئی کی تقریب میں شرکت کرے گی ۔ جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ ۱۳ مئی عارف شاہد کی برسی پر پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرے گی جس کے انتظامات ماجد میر کی ذمہ داری ہو گی۔ شامل ہیں۔
اجلاس کے آخر میں متفقہ طور پر کچھ قراردادیں منظور کی جو درج ذیل ہیں۔
جموں کشمیر نیپ برطانیہ حکومت برطانیہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ ریاست جموں کشمیر کا مسئلہ دو کروڑ انسانوں کے بنیادی جمہوری اور انسانی حقوق کا مسئلہ ہے اس لئیے اسے پاکستان اور بہارت کا دو طرفہ تنازعہ قرار دینے کے بجائے ریاستی عوام کو ان کا حق خود ارادی دلانے کے لئیے اپنا کردار اور اثر رسوخ استعمال کرے۔ جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ کا اجلاس پارٹی کے صدر محمود کشمیری کی صدارت میں ناٹنگہم میں منعقد ہوا -اجلاس میں اتفاق رائے سے درج ذیل قراردادیں منظور کی گئیں۔
جموں کشمیر نیپ برطانیہ عوامی مفاہمتی کمیٹی برائے گلگت بلتستان و جموں کشمیر کے چیرمین ڈاکٹر محمد زمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت کی طرف سے اشتہاری مفرور قرار دئیے جانے کی سخت ترین مذمت کرتی ہے اور قرار دیتی ہے کہ ڈاکٹر زمان کے خلاف یہ کاروائی محض اس لئیے کی گئی ہے کہ وہ منقسم ریاست جموں کشمیر و گلگت بلتستان کے عوام کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر رہے ہیں – جموں کشمیر نیپ سمجہتی ہے کہ پاکستانی خفیہ ایجنسیاں اور پاکستان کی مجاور ریاستی مشینری کسی صورت میں اس امر کو برداشت نہیں کر سکتی کہ ریاست جموں کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کے مابین کسی قسم کے کوئی رابطے قائم ہوں اور اسی وجە سے ڈاکٹر زمان کو ریاستی جبر کے ہتہکنڈوں کے ذریعے ہراساں کیا جا رہا ہے – جموں کشمیر نیپ برطانیہ نے ڈاکٹر زمان کے خلاف انسداد دہشت گردی کے مقدمات فوری طور پر ختم کئیے جائیں اور گلگت بلتستان اور پاکستانی مقبوضہ کشمیر سے نیشنل ایکشن پلان اور انسداد دہشت گردی کے نظام کا خاتمہ کیا جائے کیونکہ اس نظام کے ذریعے قوم پرست سیاسی قائدین کو ریاستی ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
2
جموں کشمیر نیپ برطانیہ جواہر لعل نہرو یونیورسٹی دہلی میں بہارتی پولیس کی جانب سے کی گئی کاروائی کی سخت مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ کنہیا کمار اور پروفیسر گیلانی سمیت تمام گرفتار شدگان کو فوری رہا کیا جائے اور انکے خلاف قائم تمام مقدمات ختم کئیے جائیں – جموں کشمیر نیپ برطانیہ سمجہتی ہے کہ طابعلم رہنما کنیہیا کمار، پروفیسر گیلانی اور دیگر لوگوں کے خلاف صرف اس لئیے ریاستی انتقامی کاروائی کی جا رہی ہے کہ یہ لوگ ریاست جموں کشمیر کے اندر بہارت کی غیر انسانی جابرانہ کاروائیوں کی مخالفت کرتے ہیں -۔
3.
جموں کشمیر نیپ برطانیہ گلگت بلتستان کی پاکستانی کٹہ پتلی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ فوری طور پر قوم پرست رہنما بابا جان اور ان کے تمام ساتہیوں کو رہا کیا جائے اور انکے خلاف قائم تمام مقدمات واپس لئیے جائیں – نیپ سمجہتی ہے کہ بابا جان اور انکے ساتہیوں کے خلاف صرف اس لئیے ریاستی انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے کہ وہ گلگت بلتستان پر پاکستان کے جابرانہ قبضے کو تسلیم نہیں کرتے اور گلگت بلتستان کے عوام کو تمام آئینی اور سیاسی حقوق دلائے جانے کے لئیے جدوجہد کر رہے ہیں -۔
4.
جموں کشمیر نیپ برطانیہ پاکستانی مقبوضہ کشمیر کی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کی خواجہ رفیق کے خلاف قائم بغاوت اور غداری کے بے بنیاد مقدمات فی الفور ختم کئیے جائیں اور خواجہ رفیق کے پر نٹنگ و پبلشنگ کے کاروبار پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں – جموں کشمیر نیپ سمجہتی ہے کی خواجہ رفیق کے خلاف یہ ریاستی کاروائی محض اس لئیے کی جا رہی ہے کہ وہ قوم پرست سیاسی قیادت کی معاونت کرتے ہیں اور ریاستی جبر کے سامنے گہٹنے ٹیکنے سے انکار کرتے ہیں -۔
5.
جموں کشمیر نیپ برطانیہ پاکستانی مقبوضہ کشمیر کی مجاور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ معروف کشمیری محقق، مصنف اور مؤلف سعید اسعد کو فی الفور نوکری پر بحال کیا جائے اور ان کے خلاف تمام ریاستی انتقامی کاروائیاں ختم کی جائیں – جموں کشمیر نیپ سمجہتی ہے کہ سعید اسعد کے خلاف ریاستی دہشت گردی محض ان کے سیاسی نظریات کی بنیاد پر کی جا رہی ہے اور جو کہ ناقابل قبول ہے -۔
6.
جموں کشمیر نیپ برطانیہ پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر کے وزیر اعظم سے مطالبہ کرتی ہے کہ اگر وہ وزارت عظمی کے عہدے کے تقدس کا احترام نہیں کر سکتے تو وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں اور اپنے منصب کی تذلیل کر کے ریاستی عوام کی آبرو اور ناموس کو خاک میں نہ ملائیں -۔
7.
جموں کشمیر نیپ برطانیہ حکومت پاکستان اور حکومت بہارت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اپنی خفیہ ایجنسئیوں کو ریاستی عوام کو ہراساں کرنے کے عمل سے باز رکہیں اور ریاست کے عوام کے خلاف تمام ماورائے آئین اور غیرقانونی اقدامات کرنے سے انہیں باز رکہیں -۔
8.
جموں کشمیر نیپ برطانیہ حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ شہید عارف شاہد کے قاتلوں کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے – جموں کشمیر نیپ برطانیہ سمجہتی ہے کہ عارف شاہد کو پاکستانی خفیہ ایجنسئیوں نے صرف اس وجە سے شہید کیا تہا کہ وہ گلگت بلتستان اور پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے عوام کو متحد کر رہے تہے – چنانچہ پاکستان کی خفیہ ایجنسئیوں نے انہیں اپنی راہ سے ہٹا دیا اور یہی وجە ہے کہ آج تک ان کے قاتلوں کا سراغ نہیں مل سکا -۔
9.
جموں کشمیر نیپ برطانیہ بہارتی مقبوضہ کشمیر میں آئے روز ریاستی عوام کے سیکورٹی فورسز کے ہاتہوں قتل کی بہرپور مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ بہارت اپنی سیکورٹی فورسز کو شہری حقوق کی پامالی سے باز رکھے -۔
10.
جموں کشمیر نیپ برطانیہ پاکستانی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اپنے زیر قبضہ ریاستی علاقوں میں مداخلت بند کرے –
11.
جموں کشمیر نیپ برطانیہ حکومت پاکستان اور حکومت بہارت سے مطالبہ کرتی ہے کہ ریاست کے اندر سے بالخصوص سرحدی علاقوں میں سے تمام اغواء کئیے گئے گمشدہ افراد کو عدالتوں میں پیش کر کے ان کے خلاف عدالتوں میں کاروائی کریں اور ماورائے قانون اور ماورائے عدالت کاروائیاں بند کی جائیں –
12.
جموں کشمیر نیپ برطانیہ پاکستانی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ ریاست کے وسائل ریاستی عوام پر صرف کئیے جائیں اور بجلی کے بلوں پر ناجائز ٹیکس ختم کرتے ہوئے ریاستی عوام سے بجلی کے بل کے نام پر لی گئی ایڈوانس رقوم ریاستی عوام کو واپس کی جائیں نیز پاکستان کے زیر قبضہ ریاستی علاقوں کو بجلی کی لوڈشیڈنگ اور بلوں سے مستسنی قرار دیا جائے -۔
13.
جموں کشمیر نیپ برطانیہ پاکستانی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ منگلا ڈیم کی رائیلٹی اور آبیانہ اور تمام ریاستی وسائل جنگلات، معدنیات اور آبی وسائل کا معاوضہ ریاستی حکومت کو منتقل کرے اور اس مد میں تمام بقایا جات ریاستی حکومت کو ادا کرے -۔
14.
جموں کشمیر نیپ برطانیہ پاکستانی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ ایکٹ 74 کا فوری خاتمہ کیا جائے، گلگت بلتستان اور نام نہاد آزادکشمیر کی حکومتوں کو مکمل طور پر بااختیار بنایا جائے اور گلگت بلتستان کونسل اور کشمیر کونسل میں غیر ریاستی افراد کی جگہ مقامی افراد لئیے جائیں – نیز تمام لینٹ افسروں کو گلگت بلتستان اور پاکستانی مقبوضہ کشمیر سے واپس بلا کر ان کی جگہ مقامی افسران تعینات کئیے جائیں -۔
15.
جموں کشمیر نیپ برطانیہ مطالبہ کرتی ہے کہ گلگت بلتستان اور پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر کے درمیان نیلم استور شاہراہ تعمیر کی جائے، نیز دریائے جہلم کے شمالی کنارے پر براہ راست میرپور مظفرآباد شاہراہ کی تعمیر کا کام فی لفور شرورع کیا جائے -۔
16.
جموں کشمیر نیپ برطانیہ مطالبہ کرتی ہے کہ حکومت پاکستان کشمیر پراپرٹی واقع پاکستان کی فروخت کو روکے اور اس کا کرایہ اور بیرون ملک سے ترسیل کیا جانے والا ریاستی عوام کا زرمبادلہ پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر کی حکومت کے حوالے کیا جائے – نیز کشمیر کونسل اور گلگت بلتستان کونسل کا بجٹ ختم کر کے اس بجٹ کو براہ راست مقامی حکومتوں کے حوالے کیا جائے -۔
16.
جموں کشمیر نیپ برطانیہ حکومت برطانیہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ ریاست جموں کشمیر کا مسئلہ دو کروڑ انسانوں کے بنیادی جمہوری اور انسانی حقوق کا مسئلہ ہے اس لئیے اسے پاکستان اور بہارت کا دو طرفہ تنازعہ قرار دینے کے بجائے ریاستی عوام کو ان کا حق خود ارادی دلانے کے لئیے اپنا کردار اور اثر رسوخ استعمال کرے۔