برطانیہ (تیمور لون) جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کی جانب سے جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ کے صدر محمود کشمیری، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ماجد میر سفارتی کمیٹی کے سیکرٹری فیاض رشید و دیگر نے محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر ٹریڈ یونیز اور دیگر سوشلسٹ سیاسی پارٹیز کے ساتھ مل کر لیڈز ٹریڈ یونین کونسل کے زیر اہتمام محنت کشوں کے لئے نکالی گئی۔
ریلی میں بھر پور شرکت کر کے دنیا بھر کے محنت کشوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور شکاگو کے شہداء کے خراج عقیدت پیش کیا۔