لندن برطانیہ (تیمور لون) لندن پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی مظاہرہ کا مقصد ممتاز کشمیری رہنما عارف شاہد جن کو ۳ سال پہلے ان کے گھر کے باہر گولیاں مار کر شہید کر دیا گیا تھا کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ تھا۔
احتجاج میں شامل مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینر اٹھا رکھے تھے جن میں عارف شاہد کے قاتلوں کی گرفتاری کے فی الفور مطالبات درج تھے۔
مظاہرین نے ریاست جموں کشمیر کی دونوں جانب سے قابض افواج کے انخلاء کے لیے نعرے لگائے اس دوران عارف شاہد کے قاتلوں کی گرفتاری کے مطالبہ پر تمام کشمیری نیشنلسٹ پارٹیوں کے راہنماؤں نے پٹیشن پر دستخط بھی کیے گئے۔ احتجاج میں دیگر پارٹی کے رہنماؤن نے بھی شرکت کی۔
احتجاج میں شوکت مقبول بٹ ، محمود کشمیری، احتجاج میں دیگر پارٹیز رہنماؤں صابر گل، جنید قریشی ،و دیگر نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ۳ سال گزر چکے ابھی تک عارف شاہد کے قاتلوں کا پتا نہیں لگایا جا سکا۔
پاکستان کے اس رویہ سے منافقت کی بو آتی انہوں نے ریاست جموں کشمیر سے غیر ریاستی افواج کا ریاست سے انخلاء کا مطالبہ بھی کیا ۔آخر میں پاکستانی ہائی کمیشن کو عارف شاہد کے قاتلوں کی گرفتاری سے متعلق یادداشت بھی پیش کی گئی۔