لیوٹن برطانیہ: جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کی جد وجہد کا تسلسل ہے اور جموں کشمیر کی وحدت کی بحالی اور اس میں غیر طبقاتی معاشرے کا قیام تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی اس سلسلے میں کشمیر کے ہر منقسم حصہ میں کشمیری محکوم عوام کے تک پارٹی پروگرام پہنچا کر کشمیر کے ہر محکوم و منقسم حصہ میں مشترکہ عوامی جدوجہد سے ہی حقیقی آزادی کا حصول یقینی بنایا جا سکتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کے صدر صادق سبحانی ایڈووکیٹ نے کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برانچ کے آمدہ کنونشن اور موجودہ پارٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد پارٹی برطانیہ کے گذشتہ اجلاسوں کے فیصلوں کی روشنی میں ممبرشپ کمیٹی کے چار اراکین میں سے ہر ممبر کو اختیار حاصل ہے کہ وہ جہاں دستیاب ہووہ وہاں پارٹی کی ممبر شپ اور یونٹ سازی کرسکتا ہے۔
دیانتداری اور غیرجانبداری اس چیز کی متقاضی ہے کہ جو آئندہ کنونشن میں کسی پارٹی عہدے کے خواہش مند ہوں وہ کسی حوالے سے پارٹی کنونشن کی کسی انتظامی کمیٹی عہدہ و غیرہ کی ذمہ داری نہیں لے سکتے تاکہ کسی بھی بداعتمادی سے بچا جا سکے اور کنونشن کے عمل کو صاف اور شفاف انداز میں پایہء تکمیل تک پہنچایا جا سکے مگر ایسا ممکن نہیں رہا پارٹی کے موجودہ عہدیداران میں سے بعض آمدہ کنونشن کے حوالے سے اپنی اپنی انتخابی مہم شروع کردی۔
جس سے پارٹی کا امیج خراب کرنے کے ساتھ ساتھ ایک تنائو بد اعتمادی کی سی صورتحال پیدا کردی ہے اس سلسلے میں پارٹی کے غیرجانبدار عہدیداران کے ساتھ صلاح مشورہ کے بعدپارٹی برطانیہ برانچ کی سفارتی شعبہ کے سربراہ آصف مسعود چوہدری،آرگنائزر امجد اشرف اور ڈپٹی سیکریٹری واجد ایوب چونکہ مستقبل کنونشن کے لیے امیدوار کے طور پر سامنے آ گئے ہیں لہذا ان سے ذمہ داریاں واپس لیکر برانچ کے صدر کو دی جاتی ہیں تا کہ آمدہ کنونشن میں کسی بھی متنازعہ صورتحال سے بچا جا سکے اور کنونشن سو فیصد غیر متنازعہ بنایا جا سکے۔
اس موقع بھارتی وزیراعظم کی برطانیہ آمد پر پارٹی مظاہرے سے متعلق انھوں پارٹی کارکنان سے التماس کی وہ ویمبلے کی بجائے ڈائوننگ سٹریٹ یا پارلیمنٹ ہائوس کے باہر جا کر بھارتی انتہا پسند وزیر اعظم کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں کیونکہ ویمبلے میں ہونے والی تقریب ہندو مذہبی دیوالی کی تقریب ہے اور نیپ کسی بھی مذہب یا ان کے تہوار کے خلاف نہیں ہے۔اس موقع پر پارٹی کے تمام عہدیداران نے پارٹی کے وسیع تر مفاد اور پارٹی ڈسپلن کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے پارٹی فیصلوں پر عمل درآمد کرنے پر زور دیتے ہوئے برانچ کے آمدہ کنونشن کے حوالے سے شفافیت اور غیرجانبداری کا اعادہ کیا اور پارٹی کی بہتری اور اور اس کے مینفیسٹو کو ہی جنوبی ایشیاء میں امن کی ضمانت قرار دیا۔