لالہ موسیٰ (بلال منشاء بٹ )موٹرو ے پولیس کی ہیلمنٹ مہم اور ٹریفک کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر کرنے کی مہم لائق صد تحسین ہے ٹریفک قوانین پر عمل کرکے حادثات سے محفوظ رہا جاسکتا ہے دوران سفر ٹیلی فون کا استعمال کسی بڑے حادثہ کا سبب بن سکتا ہے ان خیالات کا اظہار ممتاز سماجی سیاسی کاروباری شخصیت سابق نائب ناظم راہنما مسلم لیگ ن جمشید بٹ ٹونی بٹ نے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ہم موٹر وے پولیس کے اعلیٰ افسران کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انھوں نے ٹریفک کی خرابیوں کو کنٹرول کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے اس سے ٹریفک کے مسائل کم ہوں گے او ر حادثات کا خاتمہ ہوگا محفوظ سفر ، منزل آسان ہوجائیگی ہم عوامی حلقوں نے موٹر وے پولیس کے ساتھ تعاون کی اپیل کرتے ہیں