رکن قومی اسمبلی جمشید دستی صرف سیاسی پوائنٹ سکورنگ کر رہے ہیں:وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ
لاہور: رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی، رپورٹ میں کہا گیا ہے جمشید دستی پر کوئی تشدد نہیں ہوا، پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے مکمل میڈیکل رپورٹ کا معائنہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے جمشید دستی کی میڈیکل رپورٹ کا معائنہ کیا، رپورٹ میں کہا گیا ہے جمشید دستی نے ایک بار دانت اور ایک بار سینے میں درد کی شکایت کی تھی، جس پر انہیں اس کی ادویات بھی دی گئیں، وزیرقان پنجاب نے کہا جمشید دستی صرف سیاسی پوائنٹ سکورنگ کر رہے ہیں۔
جمشید دستی نے گذشتہ روز سیشن عدالت میں پیشی کے موقع پر قیدیوں کی وین میں میڈیا سے گفتگو میں یہ شکایت کی تھی کہ ان پر بے پناہ تشدد کیا جا رہا ہے، جس پر رکن اسمبلی کا آج میڈیکل چیک اپ کیا گیا، رپورٹ میں تشدد کے نشانات نہیں ملے۔