حیسکو ریجن کے 76 گرڈ سٹیشن پھر بند ، عوام کو ایک بار پھر سحری اندھیرا میں کرنا پڑی ، مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی معطل
جامشورو: سندھ میں ایک اور بڑا بریک ڈاؤن ، جامشورو کی 500 کے وی ہائی ٹرانسمیشن لائن دوبارہ ٹرپ کرگئی ۔ حیسکو ریجن کے 76 گرڈ سٹیشن ایک بار پھر بند ہوگئے ، حیدر آباد سمیت کے
13 اضلاع میں بجلی غائب ہوگئی ، عوام کو ایک اور سحری اندھیرے میں کرنا پڑی ۔ تین دن میں دوسرا بڑا بریک ڈاؤن ہونے سے حیدر آباد سمیت اندرون سندھ کے 13 اضلاع بجلی سے ٘محروم ہوگئے۔
رمضان المبارک سندھ کے عوام کیلئے امتحان بن گیا ، ایک بار پھر جامشورو کی 500 کے وی ہائی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرگئی جس سے حیسکو ریجن کے 76 گرڈ سٹیشن بند ہوگئے ۔ گرڈ سٹیشن بند ہونے سے حیدر آباد ، جامشورو ، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہ یار ، میرپورخاص ، ٹھٹھہ ، سجاول سمیت 13 اضلاع میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ۔ عوام کو ایک اور سحری اندھیرے میں کرنا پڑی، بجلی کی بندش کے باعث مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی بھی معطل ہے جس سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔ حیسکو ترجمان کا کہنا ہے ٹرانسمیشن لائن نمی کی وجہ سے ٹرپ ہوئی جسے جلد بحال کردیا جائے گا۔