شامی فوج نے الزام لگایا ہے کہ حلب میں النصرہ فرنٹ کی بمباری کے نتیجے میں گزشتہ 3 روز کے دوران
84 افراد ہلاک ہوئے۔
ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر تعداد خواتین اور بچوں کی ہے، جبکہ القاعدہ سے تعلق رکھنے والے اس گروپ نے اس دوران کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال بھی کیا ہے۔
النصرہ فرنٹ نے رواں برس جولائی میں اپنا نام بدل کر جبہ فتح الاسلام رکھ لیا تھا، یہ گروپ شامی فورسز کے زیر کنٹرول حلب کے مغربی حصے میں حملے کرنے والے اہم گروپوں میں سے ایک ہے۔