لاہور(ویب ڈیسک )ارشد داد تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل مقرر کر دئے گئے ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف کی منظوری سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ارشد داد اس سے قبل ایڈیشنل سیکرٹری جنرل کے فرائض سرانجام دے رہے تھے .تفصیلات کے مطابق پارٹی چیرمین عمران خان نے ارشد داد کو تحریک انصاف کا جنرل سیکٹری مقرر کیا۔
ارشد داد کا شمار تحریک انصاف کے بانی رہنماؤں میں ہوتا ہے۔سیکرٹری جنرل کی نشست جہانگیر ترین کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی جن کی جگہ ارشد داد ایڈیشنل سیکرٹری کے فرائض سر انجام دے رہے تھے ۔ پارٹی چیرمین نے مستقل سیکرٹری کی تعیناتی کا معاملہ نااہلی کیس پر نظر ثانی اپیل پر فیصلہ آنے تک موخر کر دیا تھا تاہم عدالت کی جانب سے جہانگیر ترین کی نااہلی کو برقرار رکھا گیا جس کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی منظوری کے بعد ارشدداد کوتحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل مقررکرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔