راولپنڈی (پریس ریلیز ) جنت میموریل پبلک سیکنڈری سکول ڈھوک کالا خان راولپنڈی میں محفل میلاد النبی (صلی اللہ علیہ وسلم) کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر پرنسپل مس صائمہ بی بی اور سی ای او مس سعدیہ علی اور دیگر اساتذہ نےسیرت النبی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حضرت محمد ص کی ہستی ھمارے لیے بہترین نمونہ ہے سیرت النبی پر عمل پیرا ہوکر ہم دنیا و آخرت میں کامیاب ہو سکتے ہیں ۔ مہمان خصوصی سماجی و سیاسی شخصیت سابق امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 61 راولپنڈی اصغر علی مبارک نے محفل میلاد النبی (صلی اللہ علیہ وسلم) کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی محافل دنیا آخرت میں نجات کا ذریعہ بنیں گیں محفل میلاد میں جنت میموریل سیکنڈری سکول کے طلبہ و طالبات نے ہدیہ نعت کے پھول بارگاہ نبوی (صلی اللہ علیہ وسلم) میں نچھاور کئے- سکول کی طالبات نے اپنی خوبصورت آوازوں سے محفل میلاد میں سماں باندھ دیا-اس موقع پر مہمان خصوصی سابق امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 61 راولپنڈی اصغر علی مبارک نے کہا کہ سیرت النبی پر عمل کرکے ھم دونوں جہانوں میں کامیاب ہو سکتے ہیں روح پرور محفل میلاد (صلی اللہ علیہ وسلم) کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو محفل میلاد النبی جیسی بابرکت محفل میں شریک ہوتے ہیں-محفل میلاد کے احتتام پرانہوں ملکی سلامتی وترقی کیلئے دعا بھی کروائی گئی