counter easy hit

جاپانی سفیر؍ بلوچستان میں اے این ایف پرحملے کی مذمت

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان میں جاپان کے سفیر متسوڈا کونینوری نے 18 جولائی کو بلوچستان کے ضلع مشکیل میں پاکستان کی انسداد منشیات فورس (اے این ایف) کے اہلکاروں پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے ، جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید اور شدید زخمی ہوگئے تھے۔ انھوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ “میں بلوچستان میں دہشت گردی کے اس واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی رنجیدہ اور غمزدہ ہوں اور متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہوں” اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے پاکستان میں غیر قانونی منشیات کی تقسیم کو روکنے کے لئے جاری کوششوں کو سراہتے ہوئے سفیر متسوڈا نے شہید اے این ایف اہلکاروں کو اپنی جانوں کی قربانی دینے اور ملک میں منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ کی لعنت کی وسیع تر وجوہ کے ادراک کے لئے ان کے کردار پر نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ سفیر میٹسوڈا نے کہا کہ منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ پر قابو پانا عالمی برادری کے لئے ایک سب سے بڑا اور چیلنجنگ مسئلہ ہے کیونکہ اس سے معاشرے کو نمایاں طور پر نقصان ہوتا ہے اور وہ دہشت گرد گروہوں کو مالی اعانت فراہم کرتا ہے۔ حکومت جاپان نے اس لعنت کے خلاف لڑنے کی کوششوں میں پاکستان سمیت ممالک کی مستقل حمایت کی ہے۔ اس سلسلے میں حکومت جاپان نے منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ اور اس سے متعلقہ بین الاقوامی منظم جرائم کے خلاف سرحدی تحفظ کو مستحکم کرنے کے لئے اے این ایف کو 6.5 ملین ڈالر کی امداد فراہم کی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ حکومت جاپان انسداد دہشت گردی کے متعدد منصوبوں کی مدد کر رہی ہے جس کی مالیت 137 ملین امریکی ڈالر سے زیادہ ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ جاپان آئندہ بھی منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف پاکستان کی لڑائی کی حمایت کرتا رہے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website