ٹوکیو …….دنیا کی سب سے اونچی عمارت جاپان نے بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جو کہ اونچائی میں اب تک کی اونچی ترین عمارت برج خلیفہ کو بھی پچھاڑ دے گی۔
جی ہاں ٹوکیو کے ساحل پر ایک نئی فلک بوس عمارت تعمیر کی جارہی ہے ،جس کی لمبائی برج خلیفہ سے 2گنا زیادہ ہو گی۔ اس عمارت کا ڈیزائن منظور ہونے کی صورت میں یہ عمارت 2045ء تک مکمل تعمیر کر لی جائے گی، اس ٹاور کی لمبائی 5,577 فٹ ہو گی، جس میں 55 ہزار افرا د کی رہائش کی گنجائش ہوگی۔ واضح رہے کہ اس وقت جدہ میں بھی دنیا کی بلند ترین عمارت تعمیر ہے جو جلد مکمل ہوجائے گی جبکہ عراق کے شہر بصرہ میں بھی 2025ء تک برج الخلیفہ اور جدہ ٹاور سے بلند عمارت تعمیر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔